رینالہ خورد؛ 28مئی یوم تکبیراوریوم تکریم پرمسلم لیگ نواز کی جانب سےریلی کا انعقاد

20

رینالہ خورد،28مئی(اے پی پی):28مئی یوم تکبیراوریوم تکریم شہداکے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ نواز کی جانب سے رینالہ خوردمیں ایک ریلی کا انعقادکیا گیا، ریلی کی قیادت پاکستان مسلم لیگ نوازسے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے چودھری جاویدعلاوالدین نے کی، ریلی کے شرکاگاڑیوں پرسوارتھے۔ ریلی بلدیہ چوک سے شروع ہوکر کلمہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے دوران قومی ترانے چلانے کے ساتھ ساتھ ڈھولچی ڈھول بجاتے رہے۔