سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب قیصر سلیم کا خانیوال کادورہ ،سیوریج سکیم کا معائنہ

27

ملتان،29 مئی(اے پی پی): سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب قیصر سلیم کا خانیوال کا دورہ،سرائے سدھو میں 53ملین کی لاگت سے جاری سیوریج سکیم کا معائنہ کیا اور بریفنگ لی۔انہوں نے جمپنگ مشینری،بجلی ٹرانسمیشن اور دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور احکامات جاری کر دیئے ہیں۔اس موقع پر ایکسیئن،ایس پی خانیوال اور ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال بھی موجود تھے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نے سکیم کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ پائب اور دیگر اشیاء کے معیار کو لیبارٹری سے چیک کروایا جائے،معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔41مرلہ پر جاری سکیم کی چار دیواری کو بھی منصوبے میں شامل کیا جائے تاکہ سیکورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔اُنھوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی کام مناسب انداز سے جاری ہے اگلے سال سکیم کو مکمل کر لیا جائے گا،سیوریج سکیم سے بڑے پیمانے پر آبادی مفید ہوگی۔