نوشہرہ ورکاں،02 جون(اے پی پی):خواتین میں قرآن فہمی کم نہیں اورخواتین قرآن مجید کی مفسرہ ، مفتیان اور قاضیا بھی رہیں ہیں،
ہماری خواتین کو بھی علوم قرآن کی فہم فراست حاصل کر کے آگے بڑھنا چاہیے،محلہ مسلم ٹاؤن میں واقع جامعہ مسجد انوری میں تکمیل ترجمہ و تفسیر قرآن،وردا پوشی و تقسیم انعامات کے موقع پر مفکر اسلام شیخ الحدیث حضرت مولانا زاہدالراشدی جنرل سیکرٹری الشریعہ اکیڈمی نے درس قرآن دیتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہا ہے کہ جہاں مرد حضرات قرآن کریم کے فہم اور درس تدریس جیسی خدمات میں مصروف ہیں وہاں خواتین بھی پیچھے نہیں رہیں۔
جامعہ مسجد انوری میں منعقدہ تقریب میں مولانا عبید اللہ انور، قاری عمران صدیقی،مولانا قاری عبد الوکیل عابد،مولانا مفتی محمد ناصر، مولانا قاری نذیر الرحمان نے بھی شرکت کی اور تکمیل ترجمہ تفسیر قرآن مکمل کرنے پر طالبات کے والدین کو اسناد و انعامات دیئے گئے،تقریب کی نقابت کے فرائض مولانا محمد اجمل قادری نے ادا کیے اور نعت رسول مقبولؐ پیش کرنے کا شرف زوہیب احمد عثمانی نے حاصل کیا ۔











