گوجرانوالہ؛ امریکی کونصلیٹ جنرل ولیم میکانیول کا ایکسپورٹ پراسیسنگ زون، پہلوانوں کے اکھاڑے کا  دورہ

11

گوجرانوالہ ،6جون (اے پی پی) : امریکی کونصلیٹ جنرل ولیم میکانیول نے منگل کو گوجرانوالہ کا دورہ کیا جہاں  انہوں  نے ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اورپہلوانوں کے اکھاڑے کا بھی دورہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں تیار ہونے والی اشیا بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں اور اس شہر  کی انڈسٹری پاکستان کی ایکسپورٹ میں اضافے  کے لیے اہم  کردار ادا کررہی ہے ۔

انہوں نے اکھاڑا اچھا پہلوان کا بھی دورہ کیا ،امریکی قونصلیٹ جنرل کا اکھاڑے میں روایتی پہلوانی انداز میں استقبال

کیا گیا اور  ان پر پھولوں کی پتیاں بھی  نچھاور کی گئیں۔

اس موقع پر ستارہ امتیاز ریاض پہلوان نے امریکن قونصلیٹ جنرل کو پہلوانی گرز پیش کیا ۔

کونصلیٹ  کا کہنا تھا کہ پہلوانوں کے اکھاڑے میں آکر مجھے بہت اچھا لگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں گوجرانوالہ کی پہچان اسکے ریسلر سے ہوتی ہے ۔