کوئٹہ، 09 جون (اے پی پی ): تین روزہ دوسری کوئٹہ انٹرنیشنل پراپرٹی ایکپسو کا باقاعدہ افتتاح مشیر اطلاعات مٹھا خان کاکڑ ڈپٹی قونصل جنرل ایران پیرین نورین, پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹری کے چیئرمین محمد خورشید برلاس نے کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی قونصل جنرل ایران ،مشئر اطلاعات مٹھا خان کاکڑ نے مختلف اسٹال کا دورہ کیا جبکہ اس موقع پر چیمبر آف سمال ٹریڈر اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر ولی محمد بھی موجود تھے ۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹری کے چیئرمین محمد خورشید برلاس نے ایکسپو کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ تین روزہ نمائش میں ملک بھر سے نامور بلڈرز ،ڈویلپیئر،الائیڈ کنسٹرکشن انڈسٹری سے وابستہ مختلف بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ دوسری کوئٹہ انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو 9 جون سے 11 جون تک الجنت پیلس میں جاری رہے گئی۔











