ملتان، 10جو ن ( اےپی پی): ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے عید قربان پر آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے موثر اقدامات کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ائیرپورٹ ایریاز میں پرندوں کی روک تھام کیلئے خصوصی صفائی آپریشن کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نعمان افضل کی صدارت میں ضلعی انتظامیہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عابدہ فرید،اسسٹنٹ کمشنرز اور ائیرپورٹ حکام نے شرکت کی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نعمان افضل نے کہا ہے کہ ایئرپورٹ ایریا میں آلائشوں کی وجہ سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوتا ہے شہری آلائشوں اور گندگی شاہراؤں اور گلیوں میں ڈالنے سے گریز کریں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور کارپوریشن سمیت متعلقہ ادارے موثر انتظامات کریں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عابدہ فرید نے کہا کہ آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے شہریوں کی آگاہی بارے موثر مہم چلائی جائے۔اجلاس میں ائیرپورٹ حکام کی جانب سے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔











