ملتان؛آر پی او کی زیر صدارت بلڈنگ افسران کا اجلاس،ڈویلپمنٹ سکیمیں بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

15

ملتان، 10 جون(اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے ملتان ریجن وہاڑی ، خانیوال اور لودھراں  کے بلڈنگ افسران کے اجلاس کی صدارت کی۔بلڈنگ افسران نے آ ر پی او کو  اپنے اپنے ڈسٹرکٹ کی ڈیویلپمینٹ سکیموں بارے تفصیل سے بریف کیا۔

 اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا کہ ملتان ریجن میں جاری ڈیولپمنٹ سکیمیں جلد از جلد مکمل کی جائیں، موجود فنڈ مالی سال ہی میں استعمال کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اسٹیشن صدر وہاڑی کی بلڈنگ جلد پایا تکمیل تک پہنچائی جائے تاکہ اس کا افتتاح  کیا جا سکے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ زیر تعمیر اور  ڈیویلپمنٹ سکیمیں بروقت اور مقررہ میعاد کے اندر پایا تکمیل تک پہنچائی جائیں ۔

اجلاس میں اے ڈی آئی جی منصور عالم بھی موجود تھے۔