ڈیرہ غازی خان ۔ 10 جون (اے پی پی):ڈی پی او ڈیرہ غازیخان حسن افضل نے سرکل تونسہ شریف بارڈر ایریا بین الصوبائی پکٹ حضرت عمر فاروق، چیک پوسٹ ترنمن اور پکٹ لکھانی کا دورہ کر کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او نے سرکل تونسہ شریف بارڈر ایریا بین الصوبائی پکٹ حضرت عمر فاروق، چیک پوسٹ ترنمن اور پکٹ لکھانی کا وزٹ کیا اور موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات کو چیک کر کے اہلکاران کو ڈیوٹی کے بارہ میں بریف کیا۔انہوں نے کہا کہ دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹ، ہیلمنٹس اور تمام گیجٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں اور vantage پوائنٹ پر رہ کر ڈیوٹی سرانجام دیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ ڈی پی او نے اہلکاران سے مسائل دریافت کئے۔ ڈی پی او نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان پولیس کے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہیں موجودہ حالات کے پیشن نظر پہلے کی نسبت چیک پوسٹوں پر چیکنگ سسٹم کو انتہائی سخت کردیا گیا ہے مشکوک گاڑیوں، اشخاص کی نقل و حرکت کی نگرانی جاری ہے۔انشاء اللہ تونسہ میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ پرامن ماحول برقرار رکھنے کے لیے پولیس دن رات کوشاں ہے۔











