ماحولیاتی گندگی سندھ کا اہم مسئلہ ،خاتمے کے لئے شعور اور آگاہی کی ضرورت ہے؛ڈاکٹر رسول بخش مہر

70

خیرپور،12جون(اے پی پی): وائس چانسلر بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ پروفیسر ڈاکٹر رسول بخش مہر  نے کہا ہے کہ ماحولیاتی گندگی سندھ کا اہم مسئلہ بن گیا ہے ہم اس ماحولیاتی تبدیلی کا سامنا کر رہے ہیں، ہمارا مقصد عوام میں ماحول کی بہتری گندگی کی خاتمے کے لئے شعور اور آگاہی دینا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اور اسکول ڈیولپمنٹ میں منعقدہ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے  مہمان خاص ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شرجیل نور چنا تھے۔

 وائس چانسلر ڈاکٹر رسول بخش مہر نے کہا  کہ پلاسٹک کا استعمال زمین پر بہت نقصان دے رہا ہے، ایک پلاسٹک کی بوتل میں 325 پلاسٹک کے ٹکڑے ہوتے  ہیں وہ انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے میں پلاسٹک کا استعمال کم کیا جائے اس سے ماحولیاتی گندگی کنٹرول میں آ سکتی ہے۔

اس تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر در محمدپٹھان، پرو وائس چانسلر مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپور میرس، یایویان(چائنہ) ، پروفیسر ڈاکٹر آزاد لاشاری اور دیگر موجود تھے۔