انسداد ڈینگی آگاہی پروگرام کو موثر انداز میں آگے بڑھایا جائے۔ڈپٹی کمشنر

19

 

اوکاڑہ۔ 13 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لئے کام کرنے والے محکمے ایک انتہائی اہم اور ذمہ دارانہ فریضہ ادا کررہے ہیں ہمیں نہ صرف خود انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عملد ر آمد کرنا ہے بلکہ اپنے ارد گرد لوگوں کو بھی آگاہی دینا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسدادڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ضلع کے تمام سرکاری محکموں کے سر براہان نے شرکت کی ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ حافظ محمد عبداللہ اور سی ڈی سی آفیسر اصغر علی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں اس وقت ڈینگی کا 1 امپورٹڈ کیس ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع میں ویکٹر سر ویلینس کا کام روزانہ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے اور ضلع کے 601 ہاٹ سپاٹس کی موثر نگرانی کی جار ہی ہے اور تمام کاروائی روزانہ کی بنیاد پر ڈیش بورڈ پر لوڈ کی جاتی ہے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سرکاری افسران ہاوس کیپنگ کے ساتھ ساتھ اپنے زیر انتظام دفاتر میں صفائی ستھرائی پر توجہ مرکوز کریں انہوں نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ کی فیلڈ ٹیمیں قبر ستانوں ،ٹائر مارکیٹس اور کاروباری مراکز کے روزانہ کی بنیا د پر دورے کریں اور جو لوگ انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عملد ر آمد نہ کرے ان کی دوکانیں سیل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی آگاہی پروگرام کو موثر انداز میں آگے بڑھایا جائے اور اس سلسلہ میں تمام محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کریں تاکہ ہم اپنے لوگوں کو ڈینگی وائرس سے بچا سکیں۔