ملتان، 13 جون ( اےپی پی): ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام نے اسٹیٹ مینجمنٹ اور ڈیجیٹلا ئز یشن روم کا وزٹ کیا۔ شہریوں کے لیے بنائے گئے ویٹنگ روم کا وزٹ کیا اور سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی جی ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام نے کہا ویٹنگ روم میں بہترین فرنیچر ،اے اسی اور ٹی وی کی سہولت فراہم کی جائیں۔ آنے والے سائلین کو بہترین سہولیات دینے کے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ٹرانسفر کے پراسس کو شفاف اور تیز کیا جائے۔
ڈی جی ایم ڈی اے نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کم سے کم گریڈ 17 کا آفیسر کاغذات کی جانچ پڑتال کرے اور ڈیجٹلائزیشن کا عمل جلد مکمل کرنے کے لئے سٹاف کی تعداد بڑھائی جائے ۔ ڈیجیٹلائزیشن اور سکیننگ پراسس کو شفاف اور تیز کیا جائے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام نے کہا کہ مقررہ وقت میں ایم ڈی اے کا ریکارڈ ڈیجیٹلائزڈ کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔











