سانحہ 9 مئی کے 11 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت پیش کر دیا گیا

32

گوجرانوالہ، 13جون (اے پی پی): سانحہ 9 مئی کے 11 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا, سیکورٹی کے سخت انتظامات۔ سانحہ 9مئی 2023 کو ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں  11 ملزمان کو تھانہ کینٹ کے مقدمہ میں  انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت گوجرانوالہ میں پیش کیا گیا ,عدالت نے ان ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشیل ریمانڈ پر جیل  بھیج دیا ہے, یاد رہے کہ تھانہ کینٹ کے مقدمہ میں ملزمان کو جیو فنانسنگ کے ذریعے گرفتار کیا گیا تھا, پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے, تا کہ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آۓ۔