سکھر،14جون(اے پی پی): نامور دانشور ادیب محمد خان ابڑو نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بہتری کہ لئے اور سندھ کی ترقی کہ لئے ہمیشہ سچ لکھنا بولنا چاہئے، قوم جو سچ کا دامن پکڑ لیتی ہیں وہ ہمیشہ دنیا کی سرخیوں میں سما جاتی ہیں جبکہ سندھی قوم کو ترقی کہ میدان میں آگے آنے کے لئے تعلیم کہ نظام میں بہتری لانا ہوگی۔
ان خیالات کا اظہار نامور دانشور ادیب محمد خان ابڑو نے پریس کلب میں اپنی کتاب کی تقریب رہنمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا انعقاد سماجی تنظیم اسٹیپ فاﺅنڈیشن کی طرف شائستہ بلوچ، اسد چاچڑ کی میزبانی میں ہوا۔
نامہ نگاروں کا کہناتھا کہ حق اور سچ کہ راستہ کھٹن ہے تاہم حق بات لکھنے اور بولنے سے معاشری میں بہتری آتی ہے، مگر اس میں ہمیں تکلیفوں سے گزرنا پڑھ ہے،محمد خان ابڑو درد مند کردار ہے جس کا منشور ہے کہ غریب انسان کہ ساتھ ہمدردی پیار اور محبت سے اپنے لوگوں کی خدمت کی جائے،انکے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔
پروگرم کہ اختتام پر نامہ نگار محمد خان کو شیلڈ پیش کی گئی۔
تقریب میں سندھ کے ادیبوں، دانشوروں، ڈی ای او سیکنڈری حافظ شہاب الدین اندھڑ، اسسٹنٹ کمشنر مرتضیٰ گھانگھرو، رفیق سومرو، اسد چاچڑ، شائستہ بلوچ سمیت دیگر نے شرکت کی۔











