اوکاڑہ: پولیس کی منشیات فروش مافیا کے خلاف کارروائی،72 کلو منشیات برآمد، ملزمان گرفتار،

13

اوکاڑہ،14جون (اے پی پی):  تھانہ حویلی لکھا پولیس نے خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کرکے گاڑی سے 72 کلو منشیات جس میں 21 کلو سے زائد افیون اور 50 کلو سے زائد چرس برآمد کرتے ہوئے گاڑی میں سوار تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق سب انسپکٹر خورشید احمد اور ساتھیوں کو دوران گشت متذکرہ گاڑی ہنڈا سوِک برنگ سفید کے بارے میں مخبری ہوئی کہ اس میں بھاری مقدار میں منشیات کی منتقلی کی جا رہی ہے جس پر پولیس پارٹی نے ماتاں والا ریلوے پھاٹک پر جامع ناکہ بندی کرکے سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کی.گرفتار ملزمان میں آصف سکنہ خانیوال، اسد رضا سکنہ بھلوال اور پرویز نذیر سکنہ سرگودھا شامل ہیں

ڈی پی او اوکاڑہ کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان نے پولیس ٹیم کےلیے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ جرائم کے قلع قمع کےلیے عوام پولیس کا ساتھ دیتے ہوئے معاشرے کے ان ناسوروں کو یونہی بے نقاب کرتے رہیں گے۔