پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے،حکومت  بلوچستان میں سی پیک کے ترقیاتی منصوبوں پرترجیحی بنیادوں پر  کام کر رہی ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف

10

اسلام آباد،16جون  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہےکہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے،حکومت بلوچستان میں سی پیک کے ترقیاتی منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پرکام کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جعفر خان مندوخیل کی زیر قیادت مسلم لیگ (ن)  بلوچستان کے 8 رکنی وفد سے ملاقات میں کیا۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

وزیر اعظم  نے مزید کہا کہ بلوچستان کا اصل اثاثہ باصلاحیت بلوچ نوجوان ہیں،حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور لیپ ٹاپس فراہم کرے گی۔

وفد نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بلوچستان کے لیے خصوصی منصوبے شامل کرنے پر وزیراعظم سے اظہار تشکرکیا۔

وفد میں جمال شاہ کاکڑ، سردار یعقوب ناصر، آغا شاہ زیب درانی، عامر افضل مندوخیل، چوہدری نعیم، نصیر اچکزئی اور ظہیر خان کاکڑ شامل تھے۔