گوجرانوالہ،17جون(اے پی پی): وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خاں نے 132کے وی کوٹ آغا سے سرانوالی پاور ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کر دیا ہے ۔
وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خاں نے کہا ہے کہ کوٹ آغا سے سرانوالی ٹرانسمیشن لائن اہل علاقہ کیلئے ایک بہترین تحفہ ہے، ساڑھے چار کروڑروپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی اس پاور ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر سے اہل علاقہ کو بہترین وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی ممکن ہو گی، اوور لوڈنگ کا خاتمہ ہو گا اوربجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی آئیگی۔
وزیر توانائی نے کہا کہ صرف چھ ماہ کے قلیل عرصہ میں 132کے وی کوٹ آغا سے سرانوالی ٹرانسمیشن لائن اپنے وسائل سے تعمیرگیپکو انجینئرز اور کارکنان کی فنی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کیلئے گیپکو انجینئرز و کارکنان بارکباد کے مستحق ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم این اے سیدہ نوشین افتخار نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک بھر میں بجلی کے تقسیمی نظام کو مزید بہتر اورمستحکم بنانے سمیت کئی ترقیاتی پراجیکٹ پت کام جاری ہے جو ملک بنانے والوں اور جلانے والوں کے درمیان فرق کو واضح کرتا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین گیپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز محمد شعیب بٹ نے کہا کہ دوسرے کئی منصوبوں کی طرح اس منصوبے کی بھی بروقت تکمیل گیپکو کا ایک اور اعزاز ہے اس منصابے کی تکمیل سے گیپکو کے تقسیمی نظام میں مزید بہتری آئے گی اور یہ منصوبہ مستقبل میں یہ گیپکو کیلئے مسلسل ایک بہت بڑی تکنیکی و مالی بچت کا باعث بھی بنے گا۔
چیف ایگزیکٹو گیپکو انجینئر محمد ایوب نے کہا کہ اس منصوبے کی تعمیر پر تقریباَساڑھے چار کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے ریکارڈ مدّت میں مکمل ہونے والے اس منصوبے تکمیل سے گیپکو کے لائن لاسز میں کمی آئے گی مختصر عرصہ میں اس پاور ٹرانسمیشن لائن پر لگائی گئی سرمایہ کاری وصول ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سسٹم کی اَپ گریڈیشن اور بہتری کیلئے ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رہے گا، سسٹم کی اَپ گریڈیشن سے صارفین کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا اوراوورلوڈنگ اور کم وولٹیج کی شکایات کا خاتمہ ہوگا جبکہ گیپکو کا ڈسٹری بیوشن سسٹم بھی مستحکم ہوگا۔
تقریب سے ایم این اے سیدہ نوشین افتخار، چیئرمین گیپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز محمد شعیب بٹ اور ڈپٹی مینجر پبلک ریلیشنز محمد جہانگیر رانانے بھی خطاب کیا جبکہ ڈائریکٹرجنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن جلیل الرحمن، چیف انجینئرزامتیاز احمد چیمہ، مینجرزشیخ امان اللہ،محمد بوٹا گورائیہ، فیصل نفیس یوسف، شہباز احمد سیکھو، غلام غوث، سمیت گیپکو افسران و ملازمین نے شرکت کی۔











