سکھر، 19جون(اے پی پی): سکھر میونسپل کارپوریشن کے میئر ارسلان اسلام شیخ اور ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد مغل نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ۔ سکھر کے لب مہران پر حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی ۔ کمشنر سکھر ڈویژن غلام مصطفیٰ پھُل نے نومنتخب مئیر و ڈپٹی مئیر سے حلف لیا۔
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ، صوبائی وزیر امتیاز شیخ، سینیٹر نثار کھوڑو، ایم این اے محمد بخش خان مہر اور دیگر اہم شخصیات نے حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔











