ملتان، 19 جون (اے پی پی ):ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام کے احکامات پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی تیز،انفورسمنٹ ٹیم نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سدرن بائی پاس روڈ پر اصغر گرمانی اور زین شاہ کی غیر منظور شدہ گلبرگ ایکزیکٹیو ہاؤسنگ سکیم کا دفتر سیل کر دیا۔ متی تل روڈ پر ایڈم ہاؤسنگ سکیم میں غیر قانونی طور پر ایکسٹینشن کرنے پر انفارمیشن اور مرکزی دفتر کو سیل کر دیا گیا۔خانیوال روڈ پر موضوع کرپال پور کاظم کھر کی الخیر ولاز کے نام سے غیر قانونی ہاوسنگ سکیم کا دفتر سیل کر کے روڈ نیٹ ورک اور سیوریج سسٹم ناکارہ کر دیا۔ا انفورسمنٹ ٹیم نے سمیجہ آباد کے علاقے میں غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد کی بغیر نام کے ہاؤسنگ سوسائٹی کا روڈ نیٹ ورک اور سیوریج سسٹم ناکارہ بنا دیا گیا ۔











