ملتان؛ ٹریننگ کورسز افسران کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،کمشنر عامرخٹک

39

 ملتان ،20جون  (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہاہے کہ ٹریننگ کورسز افسران کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،اپنے کیرئیر کے دوران ایمانداری سے کام کرنا ہی افسران کا طرہ امتیاز ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے 33ویں سینئر مینجمنٹ کورس افسران کے وفدسے کمشنر آفس میں ان کی آمدکے موقع پرکیا۔انہوں نے کہاکہ ڈویژن کے ترقی و خوشحالی کےلئے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی جارہی ہے،شجرکاری مہم میں لگائے درختوں، پودوں کی حفاظت کا میکنزم بھی بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے مستقل لینڈ فل سائٹ کی تلاش جاری ہے،تجاوزات،غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ، وال چاکنگ ، قبضہ مافیا ، گراں فروشی ، ذخیرہ اندوزی جیسے متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے  کہاکہ واسا کی ریکوری میکنزم کو بہتر بنا کرمحکمے کے مسائل کا سدباب کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقامی پراڈکس کی بیرون ملک ترسیل کو ترجیح دینا ہوگی،ملکی ترقی کے لئے گراس روٹ لیول کے منصوبے بنانے کی ضرورت ہے۔

کمشنر نے کہا کہ شہر میں اہم چوکوں کی اپ گریڈیشن،داخلی خارجی راستوں کی سجاوٹ کا کام جاری ہے۔خطے کی ثقافت، کلچر کو اجاگر کرنا بہت ضروری ہے۔ تمام ہسپتالوں میں میسر ادویات کی تفصیلات واضح ڈسپلے کی گئیںہیں۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر نے کہاکہ وطن عزیر کو موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔

 ڈی جی پی ایچ اے نے کہاکہ شہر کی خوبصورتی کے لئے  اہم چوکوں کی تزین و آرائش جاری ہے۔ وفد نے ملتان کے مختلف امور بارے سوالات کئے۔33 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے وفد کی جانب سے کمشنر ملتان کو سوئنئر دیا گیا۔

کمشنر انجینئر عامر خٹک نے وفد کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔اس موقع پرایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، اسسٹنٹ کمشنرز،ترقیاتی محکموں کے افسران بھی موجودتھے۔