اسلام آباد؛ لوک ورثہ کا ثقافتی میلہ پروقار رنگا رنگ ایوارڈز تقریب کے ساتھ اختتام پذیر

42

 

اسلام آباد، 20 جون( اے پی پی):لوک ورثہ کا ثقافتی میلہ پروقار اور رنگا رنگ ایوارڈز کی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ،مشیر برائے ثقافتی ورثہ و ثقافت امیر مقام تقریب کے مہمان کے خصوصی تھے۔

اس موقع پر امیر مقام نے کہا کہ لوک ورثہ کا قومی ادارہ پاکستان کی ثقافت کو فروغ دینے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتا ہے ۔ میلے کا مقصد ماہر ہنر مندوں اور لوک فنکاروں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کرنا تھا ۔

اختتامی تقریب میں لوک ورثہ کی طرف سے میڈیا، ماہر ہنر مند دستکاروں اور لوک فنکاروں کو سرٹیفکیٹ اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پران کا کہنا تھا کہ کامیاب میلے کا انعقاد بلا شبہ لوک ورثہ ٹیم کی کاوشوں کا عکاس ہے ۔