ملتان؛ ڈی ای او سکینڈری ایجوکیشن شیخ محمد رفیق کے اعزاز میں تقریب ، تعلیمی خدمات پر خراج تحسین پیش

14

ملتان، 20 جون(اے پی پی): ایجوکیشنل اینڈ سوشل فورم کے زیر اہتمام گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر سکینڈری ایجو کیشن ملتان شیخ محمد رفیق کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں پرنسپل عنایت علی قریشی ، میاں وقاص فرید قریشی ، فہیم سمرا، کونسلر اعجاز خان ،زاہد مقصود قریشی ، نذر وینس ، امام الدین ، شوکت بدر ، نعیم اعوان ، امام الدین ، اویس فرید قریشی ، حافظ داﺅد ، محمد اسلم ، میاں اسید ودیگر شریک ہوئے۔

 اس موقع پر پرنسپل عنایت علی قریشی ، میاں وقاص فرید قریشی،اعجاز خان نے کہا کہ ڈسڑکٹ ایجو کیشن سکینڈری ایجوکیشن آفیسر ملتان شیخ محمد رفیق کی شعبہ تعلیم میں خدمات قابل تحسین ہیں، انکا شمار جنوبی پنجاب کے بہترین تعلیمی انتظامی افسران میں ہوتا ہے ۔انہوں نے اپنے قیام کے دوران بہترین تعلیمی خدمات سر انجام دیں وہ ایک کامیاب استاد اور بہترین منتظم ہیں،شیخ محمد رفیق نے ضلع ملتان کی انرولمنٹ بڑھانے اور سکولوں کی حالت بہتر بنانے کےلئے بہت اہم کردار ادا کیا ہے ،وہ ایک استاد دوست تعلیمی افسر ہیں ،اللہ پاک انہیں مزید ترقیاں عطاء فرمائے ہماری نیک تمنائیں انکے ساتھ ہیں۔

 ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر سکینڈری ایجو کیشن ملتان شیخ محمد رفیق نے کہا کہ میں نے تمام عمر تعلیم اور اساتذہ کی خدمات سرانجام دی ہیں، ایجوکیشنل اینڈ سوشل فورم اور اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی ملتان کی تعلیمی و سماجی حوالے سے گرانقدر خدمات ہیں۔

 اس موقع پر پرنسپل عنایت علی قریشی ، وقاص فرید قریشی ،اعجاز خان ، زاہد مقصودقریشی نے شیخ محمد رفیق کو انکی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈبھی پیش کی اور تقریب کے اختتام پر ملک و عالم اسلام کی سلامتی کےلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔