رحیم یار خان؛ نوجوان راحیل احمد کا قاتل گرفتار، آلہ قتل برآمد

20

رحیم یار خان،20 جون(اے پی پی):  تھانہ سٹی سی ڈویژن پولیس نےنوجوان راحیل احمد کے قاتل  کو  گرفتار کر لیا  ہے ،مقتول راحیل احمد کو اس کے قریبی دوست ساجد غفار نے قتل کر کے نہر میں پھینک دیا تھا، مقتول راحیل احمد کے والد نے بیٹے کے اغواء کا مقدمہ تھانہ سٹی سی ڈویژن میں درج کروا رکھا تھا، مقتول راحیل احمد کی نعش نہر سے ملنے پر پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم ساجد غفار کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم ساجد غفار نے اعتراف جرم کرتے ہوئے آلہ قتل برآمد کروا دیا۔ قاتل اور مقتول درینہ دوست تھے، رنجش پیدا ہونے پر ملزم نے انتہائی قدم اٹھایا۔