ملتان، 21 جون(اے پی پی ) : ڈویژنل انتظامیہ پرندوں سے جہاز ،ہوائی سفر محفوظ بنانے بارے متحرک ہوگئی، کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ائیرپورٹ کے اطراف میں صفائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ائیرپورٹ کے اطراف سے کچرا کنڈیوں کا خاتمہ کیا جائے اور ہرگز پانی جمع نہ ہونے دیا جائے، فضائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے کچرا ائیرپورٹ کے اطراف پھینکنے پر پابندی عائد ہے۔
کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ عید قربان کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔اجلاس میں عید پر پتنگ بازی پر دفعہ144 نافذ کرنے کی تجویز بھی زیر غورآئی اورپتنگ بیچنے اور خریدنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا گیا۔
پرندوں سے جہازوں کو بچانے کیلئے جدید خودکار برقی نظام لگانے کی تجویز پیش کی گئی،اجلاس میں ڈی سی ملتان عمر جہانگیر،سی پی او منصور الحق،ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد ،ممبر کنٹونمنٹ بورڈ،ایویشن ،پاک فضائیہ کے ممبران، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران بھی شریک تھے۔











