پاکستان کے جشن الماسی ( ڈائمنڈ جو بلی ) کے حوالے سے دوسری ایک روزہ بین الاقوامی اُردو صحافت کانفرنس کا انعقاد

30

اسلام آباد،21 جون(اے پی پی ): پاکستان کے جشن الماسی ( ڈائمنڈ جو بلی ) کے حوالے سے دوسری ایک روزہ بین الاقوامی اُردو صحافت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔”اردوصحافت کے پچھتر سال” کانفرنس، ادارہ فروغ قومی زبان کے زیراہتمام منعقد کی گئی۔ تین روزہ کتاب میلہ، ماڈل لائبریری، مخطوطات کی نمائش، فن خطاطی کا مظاہرہ کانفرنس کا حصہ ہے۔

کانفرنس میں  قومی لسانی پراسیسنگ لیبارٹری میں تیار کردہ خودکار ترجمہ، بصری حروف شناسی، آواز بہ متن کے سافٹ وئیر کے الفاورژن کا افتتاح بھی  کیا گیا۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے ثقافتی ورثہ و ثقافت امیر مقام کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے۔امیر مقام نے کہا کہ اردو زبان پر فخر کے ساتھ اسکو اپنانا ہوگا۔