اوکاڑہ؛ راؤعبدالرحمن کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان، 9 مئی کے واقعے کی بھرپور مذمت

40

اوکاڑہ،22جون(اے پی پی ):پی ٹی آئی کے رہنما پی پی 185سے مضبوط امیداوار راؤعبدالرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعے کی بھرپور مذمت کی اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

 راؤ عبد الرحمن نے کہا کہ9 مئی کا دن پاکستان کا سیاہ دن تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہم محب وطن ہیں ہم اپنے اداروں کے خلاف نہیں جاسکتے۔ انہوں نے9 مئی کے واقعے میں ملوث افراد کو کڑی سزا دئیے جانے کا مطالبہ کیا۔

 راؤعبدالرحمن نے مزیدکہا کہ ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ ہیں اور پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے۔انہوں  نے کہا کہ تحریک انصاف کے لئے بڑی محنت کی مگر اب پی ٹی آئی سےکوئی تعلق نہیں۔