راجن پور؛ تمام میونسپل کمیٹیز میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے سیل پوائنٹس قائم

6

راجن پور،26 جون (اےپی پی ):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ کی ہدایات پر تمام میونسپل کمیٹیز  میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے سیل پوائنٹس قائم کر دیئے گئے ہیں،جہاں پر جانوروں کی خرید و فروخت کرنے والوں اور جانوروں کے لئے سایہ،پینے کا ٹھنڈا پانی،جانوروں کے لیے چارہ اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

 ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر منصور احمد نے سینٹرز  کے دورے  کے دوران کہاکہ ضلع راجنپور ملک بھر میں اچھے نسل کے تمام بڑے چھوٹے  مویشیوں کی خرید و فروخت کے حوالے سے نمایاں حیثیت کا متحمل ہے، اس لیئے منڈیوں کیساتھ ساتھ میونسپل کمیٹیز میں بھی سرکاری سطح پر سیل پوائنٹ قائم کیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں ضلعی کنٹرول روم کے نمبرز پر رابطہ کرکے شکایت درج کرائی جاسکتی ہے، جس پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔ سینٹرز پر موجود عوام نے بھی حکومت کے اس عمل کو سراہا۔