قصور،28 جون(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر قصورمحمد ارشد بھٹی شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بھرپور کوشاں، ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے کھڈیاں خاص اور چونیاں میں قائم مویشی منڈی کا دورہ کیا اور عوام الناس اور بیوپاریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔
ڈپٹی کمشنرمحمدارشدبھٹی نے کہاکہ مویشی منڈیوں میں تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، منڈیوں میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔











