رحیم یار خان؛بین الاضلاعی ڈکیٹ گینگ گرفتار ، مال مسروقہ برآمد ، اصل مالکان کے حولے

63

رحیم یار خان،28جون (اے پی پی): پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری  ہے، سی آئی اے خانپور اور تھانہ صدر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی ڈکیٹ گینگ  کو گرفتار کر لیا ہے۔ کارروائی میں 18 لاکھ روپے نقدی ، طلائی زیورات ،موٹر سائیکلیں اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ برآمد کیا گیا مال اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔