میرپور خاص ؛کیش چھیننے والے ملزمان گرفتار ، مال مسروقہ برآمد

21

میر پور خاص،28جون (اے پی پی):پولیس نے کچھ روز قبل نجی پمپ کے مالک یونین کونسل کے وائس چیئرمن  ذالفقار اعوان سے اسلحہ کے زور پر کیش چھیننے والے ملزمان سمیت دیگر ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے اور چھینا گیا کیش، جرم میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا ہے۔

 ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ( ر) اسد علی چوہدری نے اہم ہریس کانفرنس میں ملزمان کی شہر میں کی گئی ڈکیتیوں سمیت دیگر وارداتوں کی تفصیل بتائی. اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی منظور لکھی انچارج سی آئی اے پولیس عنایت علی زرداری انچارج ڈی آئی بی دانش بھٹی ایس ایچ او مہران انسپیکٹر امین مری پریس کانفرنس میں موجود تھے۔

 پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ  23 جون  یونین کونسل کے وائس چیئرمن  ذوالفقار اعوان کے گھر کے باہر سے نا معلوم مسلح  ملزمان نے اسلحہ کے زور پر کیش چھین کر فرار ہو گئے تھے، واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری نے ڈی ایس پی سٹی منظور لکھی کی سربراہی میں انچارج سی آئی اے  عنایت علی زرداری ایس ایچ او مہران امین مری کے  ہمراہ  ٹیم کو خصوصی ہدایات دی تھی،پولیس ٹیم نے ملوث گروہ کو بے نقاب کیا بلکہ کارروائی کرتے ہوئے گروہ میں ملوث دو خطرناک ملزمان  احمد خان پٹھان، عیسی خان پٹھان رہائش  اسماعیل شاہ کالونی کو گرفتار کر کے چھینی گئی کیش ، رقم ، جرم میں استعمال ہونے والا اسلحہ، اور موٹر سائیکل بر آمد کرلی۔پولیس کے مطابق  ملزمان اس سے پہلے بھی رقومات چھینٹے کی وارداتوں میں ملوث رہےاور متعدد بار چالان ہو چکے ہیں۔