لاہور، 28جون(اے پی پی): وزیراعظم کے معاون خصوصی خواجہ احمد حسان سے ترکیہ کے پاکستان میں تعینات سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی نے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خواجہ احمد حسان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کے دل ترک بھائیوں کے ساتھ ڈھرکتے ہیں، ترکیہ کے صدر طیب اردگان اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملی ہے۔
خواجہ احمد حسان نے کہا کہ ترکیہ نے پاکستان کی مشکل حالات میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر مدد کی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ترکیہ کی بڑی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی۔
ترکش سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے صدر طیب اردگان پاکستان اور پاکستانیوں سے بڑی محبت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مسلم امہ پاکستان کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتی ہے۔











