پی پی رہنما یوسف رضا گیلانی کی اہلیان ملتان کو عید کی مبارکباد

9

ملتان،29 جون(اے پی پی): پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے عید الضحٰی کی نماز ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ عید کے موقع پر اہلیان ملتان کو عید مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ جو جوان شہید ہوئے ہیں ان کے خاندانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔

 یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں تمام پارٹیاں سر جوڑ کر بیٹھ جائے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو جلد اچھی خبریں ملے گی۔انہوں نے کہا کہ  سب سے عرض کروں گا ہمارے شہیدوں کے گھرانوں کو مت بھولیں اور کہا ایک ہوتے ہیں جذبات ایک ہوتی ہے۔

 یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جیسے چارٹر آف ڈیموکریسی ہوئی تھی ایسے چارٹر آف معیشت کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ خلافی کی ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جیسے بنی تھی ویسی ٹوٹی ہے۔