گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے نماز عید بادشاہی مسجد میں ادا کی

12

لاہور، 29 جون(اے پی پی): گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے نماز عید بادشاہی مسجد لاہور میں ادا کی-اس موقع انہوں نے ملک میں امن سلامتی، استحکام کیلئے دعا کی اور کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کی أزاری  کے لیے بھی خصوصی دعا کی۔

گورنر پنجاب نماز عید کے بعد لوگوں میں گھل مل گئے اور بادشاہی مسجد کے خطیب سمیت دوسرے لوگوں سے عید ملی۔گورنر پنجاب نے گورنر ہاؤس لاہور میں  سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے خود اپنے ہاتھوں سے قربانی کا فریضہ ادا  کیا-

بعد ازاں ،گورنر پنجاب سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور ڈی آئی جی آپریشن لاہور نے گورنر ہاؤس میں عید ملے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا-

عید کے موقع پر آئی جی پنجاب نے  گورنر پنجاب کو صوبے کی امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے عید کے موقع پر   پاک فوج اور پولیس کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔