مری؛عیدالاضحی کے موقع پر ریسکیو 1122، سینٹرل اسٹیشن پر عید ملن پارٹی کا اہتمام

13

مری،29جون(اے پی پی):عیدالاضحی کے موقع پر ریسکیو 1122، سینٹرل اسٹیشن پر عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا اور کیک کاٹا گیا۔تقریب میں سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر سمیت تمام ونگ انچارجز و ریسکیو اہلکاروں نے شرکت کی۔

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا عید الضحیٰ کے موقع پر مری میں آنے پر ریسکیو اہلکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے شکریہ ادا کیا گیا۔

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے  عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دینے والے ریسکیو اہلکاروں سے عید ملی اور شاباش دی اور بہتر سے بہتر فرائض سر انجام دینے کی ہدایات دیں۔

ڈاکٹر رضوان نصیر نے مری میں آنے والے سیاحوں سے التماس کی کہ پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث روڈ ٹریفک حادثات کا خطرہ موجود ہے،تیز رفتاری سے اجتناب کیا جائے۔