چنیوٹ،29جون(اے پی پی):ضلع بھر میں عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے،نماز عید الاضحی ادا کرنے کے بعد فرزند توحید نے سنت حضرت ابراہیم علیہ الاسلام کی یادہ تازہ کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی۔گلی محلوں میں جانوروں کی قربانی کی گئی۔
ضلع بھر میں نماز عید الاضحٰی سخت سیکیورٹی انتظامات میں بخیر و عافیت ادا کر دی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ وسیم ریاض خان نے پولیس لائن میں عید کی نماز ادا کی۔ نماز عید کے بعد ڈی پی او پولیس افسران و جوانوں سے گلے ملے، عید کی مبارکباد دی۔
بعد ازاں ضلعی پولیس کی طرف سے ملازمین کے لیے عید الاضحٰی کے موقع پر پولیس لائن میں پولیس افسران و جوانوں کیلئے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔ ڈی پی او پولیس جوانوں کیساتھ گھل مل گئے،جوانوں کے ہمراہ مل کر کھانا کھایا۔
ڈی پی او نے پولیس افسران و جوانوں کو تندہی سے الرٹ ہوکر فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔











