اوکاڑہ،29جون(اے پی پی): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر ظفراقبال نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر ضلع بھرمیں ریسکیو 1122 کی جانب سے ایمرجنسی پروٹوکول کوریج کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا،ضلع بھر میں عیدالاضحٰی کے اجتماعات میں احسن طریقے سے ایمرجنسی پروٹوکول کوریج فراہم کیا۔
تحصیل اوکاڑہ دفتر ضلع کونسل، ڈسٹرکٹ کمپلیکس مسجد، فیضان مدینہ، غلہ منڈی مسجد،لیڈی پارک سکول، گول چوک مسجد، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج، صفدر شہید پارک اور مسجد اشرف المدارس کے علاوہ تحصیل کے مختلف مقامات پر ایمرجنسی کوریج فراہم کی گئی۔
تحصیل دیپالپور میں جامعہ رزاقیہ، جامعہ مسجد انوار مدینہ، عید گاہ سخی سیداں دربار، جامعہ مسجد لشکر دین
حویلی لکھا میں جامعہ فریدیہ، بصیر پورمرکزی عیدگاہ اورحجرہ شاہ مقیم میں ایمرجنسی کوریج فراہم کی گئی۔
تحصیل رینالہ خورد میں جامعہ فیضان سنت، جامعہ مسجد صدر بازار کے ساتھ دوسرے مقامات پر ایمرجنسی کوریج فراہم کی۔
کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 کے مطابق ریسکیوایمبولینسز، ریسکیو موٹر بائیک سروس اور فائر اینڈ ریسکیو وہیکلز کی مدد سے ایمرجنسی کوریج فراہم کی گئی۔ایمرجنسی کوریج میں 12 ایمبولینسز،3فائروہیکلز، 1ریسکیو وہیکل اور 16 ریسکیو بائیکس شامل تھے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال سنٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم نے انتظامات کو سپروائز کیا جبکہ تحصیل آفیسرز نے اپنے زیرِنگرانی متعلقہ تحصیلوں میں انتظامات کو یقینی بنایا۔ سنٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم چوبیس گھنٹے فعال ہے اور پروٹوکول کوریج کے ساتھ ساتھ روٹین ایمرجنسی پر بروقت ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مصروفِ عمل ہے۔











