ملتان، 29 جون(اے پی پی):کمشنر انجنئیر عامر خٹک کی جانب سے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی کڑی انسپکشن،کمشنر نے شہر کے مخلتف علاقوں کا دورہ کیا،شہریوں سے ملاقات بھی کی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب نے صفائی آپریشن پر تفصیلی بریفننگ بھی دی۔
کمشنر نے آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے آپریشنل میکنزم پر اظہارِ اطمینان کیا اور کہا کہ آگاہی کیمپس میں میڈیکل عملہ،پانی سمیت مزید سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی کی صورتحال تسلی بخش ہے آپریشن جاری رکھا جائے۔
کمشنر نے کہا کہ بہترین حکمت عملی کے باعث صفائی آپریشن کامیابی سے جاری ہے، لینڈ فل سائٹ پر آلائشیں دفنانے کیلئے موثر انتظامات کئے گئے ہیں۔
سی ای اوشاہد یعقوب نے کہا ضلعی انتظامیہ کی موثر مانیٹرنگ کے باعث صفائی آپریشن موثر انداز میں جاری ہے۔











