بہاولنگر؛افسوسناک حادثہ میں باپ ، بیٹا جاں بحق، 3 افراد زخمی

60

بہاولنگر،29جون( اے پی پی): حاصل پور روڈ پر ٹائر برسٹ ہونے سے کار درخت سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 2 افراد جانبحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالہ عمر شہزاد اور اسکا ایک سالہ بیٹا عزیز شامل ہیں۔ زخمیوں میں متوفی عمر شہزاد کی اہلیہ 35 سالہ ہما عمر ، بیٹیاں 16 سالہ ہادیہ اور 7 سالہ حاجرہ شامل ہیں، تینوں زخمیوں کو تشویشناک حالت  اسپتال منتقل کردیا گی ہے۔