شجاع آباد، 30 جون (اے پی پی ):اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر فیاض علی جتالہ کی زیرِ نگرانی عید کے دوسرے روز بھی میونسپل کمیٹی شجاع آباد کے عملہ نے اپنی انتھک محنت اور کوشش سے شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر انداز میں برقرار رکھا ہوا ہے۔ چیف آفیسر عامر رؤف نے ہمراہ سب انجینئر و انچارج صفائی شہر کا موثر گشت کیا اور عوام الناس سے بھی گفتگو کی ۔
بعد ازاں مدرسہ جامعہ فاروقیہ جہاں پر اجتماعی قربانی کی جاتی ہے وہاں پر میونسپل کمیٹی کے کولیکٹنگ پوائنٹس اور دیگر تمام مقامات کا دورہ کیا۔ شہر سے اکٹھی ہو نے والی تمام آلائشوں کو شہر سے باہر گڑھا کھود کر دفن کیا گیا اور اس کے اوپر چونا بھی ڈالا گیا تاکہ تعفن نہ پھیلے۔
میونسپل کمیٹی کی جانب سے پولیتھین بیگ بھی تقسیم کئے گئے تاکہ عوام الناس جانوروں کی آلائشیں سڑکات پر ڈالنے کے بجائے اس میں ڈالیں۔شہریوں نے میونسپل کمیٹی کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔











