لاہور، 30 جون(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر نے عیدالاضحی کے دوسرے روز صفائی آپریشن کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے شہر کا دورہ کیا،انہوں نے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور لوگوں سے بات کر کے حالات دریافت کیے۔
ڈپٹی کمشنر نے فورٹ روڈ، شاہی قلعہ کے اطراف، داتا دربار کی عقبی آبادیوں میں صفائی کے انتظامات کو چیک کیا اور مختلف گھروں پر دستک دے کر صفائی کے حوالے دریافت بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ عید الضحی کے پہلے روز 17 ہزار ٹن کے قریب آلائشیں اٹھائی گئیں اور صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عید صفائی آپریشن عید کے تینوں دن جاری رہے گا، لاہور کا حسن صفائی ہے، عوام کے تعاون سے عید صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل کریں گے۔











