ملتان؛عید الاضحی کے تیسرے روز صفائی آپریشن بھرپور انداز میں جاری

32

ملتان، یکم جولائی(اے پی پی):عید الاضحی کے تیسرے روز صفائی آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے نواحی علاقوں اور فلتھ ڈپوز کی کلیئرنس پر خصوصی فوکس رکھا ہے۔

سی ای اوشاہد یعقوب نے کہا کہ دو روز میں 15 ہزار ٹن سے زائد آلائشوں کو شہر سے منتقل کیا گیا ہے ، لینڈ فل سائٹ حبیںہ سیال کے ساتھ اڈا بلی والا اور سہو چوک پر بھی ڈمپنگ کی گئی ہے۔انہوں نے کہا سپیشل برانچ سمیت لوکل گورنمنٹ سے موصول ہونے والی تمام عوامی شکایات کو کلئیر کردیا گیا ہے جبکہ 1139 کمپلینٹ سیل میں موصول ہونے والی 5سو سے زائد شکایات کا بھی ازالہ کیا گیا ہے،صفائی آپریشن میں 25 سو سے زائد سینٹری ورکرز اور مشنیری نے حصہ لیا اور 16 ٹرانسفر سٹیشنوں پر آلائشوں اور کوڑا کرکٹ اکھٹا کرکے شہر سے منتقل کیا گیا ہے۔

 کمشنر انجینئر عامر خٹک اور ڈپٹی کمشنر نے عملہ صفائی کو شاباش دی۔ سی ای او نے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی آج رات گئے تک آپریشن کلین اپ جاری رکھے گی۔