چنیوٹ، یکم جولائی (اے پی پی ): عید قربان کے تیسرے دن کہیں سیر سپاٹے تو کہیں دعوتوں کے دوران ہلے گلے کا پروگرام ہے،عید قربان کا دن کچن میں گزارنے کے بعدعید کے دوسرے روز خواتین مردوں اور بچوں نے دریائے چناب اور تفریحی پارکوں کا رخ کر لیا ہے، جہاں پر وہ کشتی رانی، ریل گاڑی اور جھولوں کے ساتھ ساتھ اپنی من پسند کے مزیدار پکوان بھی کھا رہے ہیں اور خوب لطف اندوز بھی ہو رہے ہیں۔
پارکوں میں ہر طرف گہما گہمی نظر آ رہی ہے،عید قربان کے پر مسرت موقع پر بچے بڑے سبھی ہی خوش دیکھائی دے رہے ہیں ۔بچہ پارٹی مختلف قسم کے جھولے جھول کر لطف اندوز ہو رہے ہیں جبکہ کوئی رشتےداروں کو ملنے جا رہا ہے تو کوئی دعوتے کھانے میں مصروف ہے ۔
پارکوں میں آنے والے بچے اور نوجوان عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے ہلہ گلہ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔











