ملتان؛ عیدالاضحی پرقعلہ کہنہ قاسم باغ پر عید فیملی فیسٹول کا انعقاد

10

ملتان، 02 جولائی(اے پی پی): پی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام قعلہ کہنہ قاسم باغ پر عید کے پر مسرت موقع پر  قوالی اور میوزیکل نائٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بچوں کے لیے جھولوں کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

اس موقع پر ڈایریکٹر جنرل پی ایچ اے آصف رؤف خان نے کہا کہ ادارہ شہریوں کی تفریح کا اہتمام کرتا رہے گا، عید کے موقع پر تمام عملہ نے مستعدی اور لگن سے ذمہ داریاں سر انجام دیں، جو قابل ستائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید کے تینوں ایام پارکوں میں شہریوں کے لیے سیکورٹی اور صفائی کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔ پودوں کی تراش خراش اور پانی کی فراہمی بھی مسلسل جاری رہی۔سیکورٹی کی صورتحال کے پیش نظر بڑے پارکوں میں اضافی عملہ تعینات کیا گیا تھا۔انھوں نے مزید کہا کہ عملہ گرین بیلٹس کی صفائی کو یقینی بنانے کے لیے ذمہ دادیاں انجام دیتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے ملتان شہر کی خوبصورتی میں اضافے اور سستی اور میعاری تفریح کی فراہمی کے لیے کوشاں رہے گا۔