پاراچنار؛سرد موسم اور دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحوں کی آمد

32

پاراچنار،02جولائی(اے پی پی):ضلع کرم کے سیاحتی مقامات میں نوجوانوں اور سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ،پاراچنار کے سرد موسم اور دلکش نظاروں میں عید سے محظوظ ہونے کے لئے لوگ ضلع کرم کا رخ کر رہے ہیں۔ سیاحتی مقامات میں کوہ سفید کے دامن میں زیڑان ،ملانہ،شلوزان،کڑمان،کنج علیزئی ،پیواڑ، عالم شیر اور سنٹرل کرم کے مختلف پہاڑی علاقوں میں سیاحوں کی رش دیکھنے میں آیا ۔

پاراچنار میں ٹھنڈے اور صاف و شفاف پانی اور قدرتی نظاروں کے لئے ضلع کرم بے مثال ہے۔