ملتان؛ عید الاضحیٰ پر مثالی کارکردگی کا اعتراف، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی حکام کے اعزاز میں تقریب منعقد

9

ملتان،02 جولائی(اے پی پی):ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی عید الاضحیٰ پر مثالی کارکردگی کا اعتراف، تاجر برادری اور سول سوسائٹی کی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی حکام کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔

 چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب اور کمپنی افسران و عملہ کو ہار پہنائے گئے اور چوک گھنٹہ گھر پر ہونیوالی تقریب میں عملہ صفائی کے اعزاز میں کیک بھی کاٹا گیا۔انہوں نے سیکٹر انچارجز اور بہترین سینٹری ورکرز کو انعامات بھی دئیے۔

 شاہد یعقوب نے کہا کہ کمشنر عامر خٹک اور ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے عملہ صفائی کو خصوصی شاباش دی ہے اور کمپنی ملازمین کو مثالی صفائی پر خصوصی بونس اور انعامات سے نوازا جائے گا۔انہوں نے کہا کمپنی نے 3 روز میں 23 ہزار ٹن سے زائد آلائشوں کو گلی محلوں سے صاف کیا اور کمپلینٹ سیل میں موصول 5 سو سے زائد صفائی شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تمام مکتبہ فکر کے مثبت ردعمل سے بھرپور حوصلہ افزائی ہوئی۔