نوشہرہ ورکاں، 05جولائی (اے پی پی): شہر اور گردو نواح میں گزشتہ شام سے جاری وقفے وقفے سے بارشوں کے سلسلے کے باعث مختلف سڑکیں و گلیاں برساتی پانی سے بھر گئی ہیں جس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیاہے۔
بارشوں کے جاری سلسلے سے کڑیال روڈ،بدورتہ روڈ،تتلے عالی روڈ،لنک بدورتہ روڈ،مٹو بھائی کے روڈ اور نشیبی علاقے پانی میں گھرے ہوئے ہیں جس کے باعث خصوصاً پیدل راہ گیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ جاری بارشوں سے موسم میں تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے ، درجہ حرارت 43 سے 27 تک گر گیا ہے ۔
عوام موسم سے لطف اندوز ہو کر گزشتہ دنوں کی شدید گرمی سے ملنے والی پریشانیاںاور مشکلاتیں بھول گئے ہیں اور دھان فصل کی بوائی میں مصروف کاشتکاروں کو فائدہ ہورہا ہے جنہیں کھیتوں کو سیراب کرنے کیلئے لاکھوں روپے کی بجلی اور تیل کے اخراجات برداشت کرنے پڑتے تھے ۔











