راجن پور،05 جولائی(اے پی پی) : ریسکیو1122 کی ایمبولینس ایمرجنسی سے واپس آتے ہوئے حادثہ کا شکار جس کے نتیجہ میں ریسکیو1122 کے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ڈاکٹر محمد اسلم نے ”اے پی پی“ کوبتایاکہ راجن پور ریسکیو 112 کے دو اہلکار یوسف بخاری ولد سید ظفر حسین شاہ سکنہ جامپور اور محمد آصف ولد فیض محمد سکنہ ڈی جی خان راجن پور سے رحیم یار خان شیخ زید ہسپتال ریفر مریض کو چھوڑ کر واپس آرہے تھے کہ راستے میں ونگ چوک کوٹ مٹھن روڈ پر ایک تیز رفتار ٹرک ہینو نے سامنے سے ہٹ کردیا، جسکے نتیجہ میں دونوں ریسکیو اہلکار شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کےاعلیٰ درجے پر فائض ہوگئے۔
پولیس نے مزدہ قبضہ میں لیکر کاروائی کا آغاز کردیاہے، علاوہ ازیں سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کا راجن پور حادثہ پہ دکھ کا اظہار،فیملیز سے اظہار ہمدردی کیا سیکرٹری ایمرجنسی سروسز نے پراونشل مانیٹرنگ آفیسر سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی۔











