چنیوٹ، 07 جولائی (اے پی پی): ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح ضلع چنیوٹ میں بھی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مذہبی اور سیاسی جماعتیں سراپا احتجاج ہیں۔اس سلسلہ میں مسجد صدیق اکبر سے ختم نبوت چوک،پریس کلب سے ختم نبوت چوک تک مختلف ریلیاں نکالی گئیں۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر آج جمعہ کے روز تقدیس قرآن منایا جا رہا ہے۔مسلم لیگ ن،جماعت اسلامی سمیت دیگر تنظمیوں کی طرف سے نکالی گی ریلیوں کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور سویڈن کے خلادف زبردست نعرہ بازی بھی کی گی۔شرکاء نے پاکستان سے سویڈن کے سفوارت کار کو نکالنے اور مصنوعات کے بائی کاٹ کا بھی مطالبہ کیا۔کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والے سویڈن سے ہر سطح پر تعلقات کو ختم کیا جائے۔ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر سویڈن کے ملعون کے خلاف سخت نعرے بازی کی گی۔











