میرپورخاص،07 جولائی (اے پی پی ): ضلع میں ایڈوکیسی ریسرچ ٹریننگ اینڈ سروسز آرٹس فاونڈیشن آکسفیم پاکستان اور ایس پی او کے تعاون سے وومن وائس اینڈ لیڈرشپ پاکستان پراجیکٹ کے تحت خواتین و لڑکیوں کی آواز اور قیادت کو بلند کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات فراہم کر رہی ہے ،اس ضمن میں آرٹس فاونڈیشن سماجی تبدیلی کے عمل میں شامل خواتین اور لڑکیوں کی قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کی کوشش کرتی ہے۔
اس پراجیکٹ کے تحت آرٹس فاونڈیشن نے گزشتہ سال میرپورخاص کے مختلف علاقوں میں رہنے والی قائدانہ صلاحیتوں کے حامل مختلف قوموں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والی خواتین اور لڑکیوں کا ایک گروپ تشکیل دیا جن کا تبدیلی کے سفیر کے نام سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد مقامی ہوٹل ہال میں 6-5 جولائی کو کیا گیا، جس میں تبدیلی کے سفیروں خواتین و لڑکیوں نے تبدیلی کے سفیروں، خواتین کے حقوق، خواتین و لڑکیوں کے حامی، صنف پر مبنی قوانین کی تربیت اور سیکھنے کی باقاعدہ تربیت حاصل کی، تشدد اس کی اقسام اورقائدانہ صلاحیتوں کو گاوں کی سطح پر خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ کمیونٹی بیداری کے کلینکس کی منصوبہ بندی اور ان پر عملدرآمد کرنے کے لیے سکھایا گیا۔ان خیالات کا اظہار آرٹس فاونڈیشن کی پروگرام منیجر سائرہ فلک نے کیا ۔
تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر مہمانوں میں افروز چوہان، ویمن ڈی ایس پی ،فوزیہ ناصر انچارج انسپکٹر وومن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل میرپورخاص، شوکت علی راہموں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپورخاص، رضا کھوسو ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ، زرین چوہان انجینئر واپڈا، نعیم میربحر، ڈبلیو ایچ او اور سید بختیار شاہ نے ٹریننگ مکمل کرنے والی لڑکیوں کی اسناد دیں۔
ڈی ایس پی افروز چوہان اور سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شوکت علی راہموں نے تبدیلی خواتین اور لڑکیوں کی سفیر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی گرلز کے سفیر سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے، ہم ہر قدم پر آپ کے ساتھ ہیں ، آپ آگے آئیں اور گاوں میں بیداری پیدا کریں۔











