پشاور، تحریک عشق مصطفی خواتین ونگ کی سویڈن میں قرآن پاک بے حرمتی کی خلاف ریلی

39

پشاور، 7جولائی(اے پی پی): پشاور کی تحریک عشق مصطفی خواتین ونگ نے سویڈن میں قرآن پاک کی  بے حرمتی کی خلاف آج میلاد ھاوس واقع انم صنم چوک گلبہار سے مذمتی ریلی نکالی۔

 خواتین  نے سویڈن واقعہ کے خلاف میلاد ھاوس تا انم صنم چوک گلبھار  مذمتی ریلی نکالی، جس میں خواتین ونگ ممبران بینر اٹھائے سویڈن حکومت کیخلاف سخت نعرہ بازی کر رہی تھیں۔

ریلی کی صدارت خواتین ونگ کی سربراہ بیگم پیر عنایت شاہ موتیا والی سرکار نے کی، جنھوں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے تمام امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے اور تمام اسلامی دنیا میں سخت صدمہ وغصہ پھیل چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اورحکومت سے مطالبہ کرتے ہیں۔کہ سویڈن سے فی الفور بائیکاٹ کرکے انکے سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔انہوں نے اسلامی ممالک سے سویڈن کے بائیکاٹ کی اپیل کی۔

انم صنم چوک میں خواتین  مظاہرین نے سویڈن کا جھنڈا جلا کر سویڈن کے مردہ باد کے نعرے بھی بلند کیے۔