ملتان۔ 07 جولائی (اے پی پی):گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے شہر اولیاء کے معروف صنعت کار وسماجی شخصیت خواجہ محمد اقبال کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز گورنر پنجاب نے یہاں آفیسرز کالونی میں خواجہ محمد یونس کی رہائش گاہ پر ان کے بڑے بھائی مرحوم خواجہ محمد اقبال کی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا مانگی۔اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام ورثاء کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ و ہمت دے، صبر جمیل دے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔اس دوران خواجہ محمد الیاس، خواجہ جلال الدین رومی، خواجہ مظفر اقبال ،خواجہ محمد انیس، خواجہ عبدالحق، خواجہ محمد علی، خواجہ قاسم، خواجہ جواد اور دیگر عزیزو اقارب بھی موجود تھے۔











